اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مشہد کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام محمد باقر فرزانہ نے یکم اگست کو مشہد میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا خداوند متعال نے ہم مسلمانوں کو پرفضیلت اور برکتوں سے مالا مال ماہ مبارک رمضان عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا دنیائے اسلام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں کو دشمن کی شناخت اور دشمن کے وار سے بچنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا دنیا میں مختلف قسم کے ناپاک اور درندہ صفت گروہ پیدا ہورہے ہیں جن کی ہر قسم کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے۔
حجت الاسلام محمد باقر فرزانہ نے صہیونی اور شدت پسند گروہ کی مشترک رذائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا صہیونی اور شدت پسند دونوں گروہ قتل عام اور نسل کشی کررہے ہیں اس لئے صہیونیوں اور تکفیری گروہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔
مشہد کے عارضی امام جمعہ نے کہا صہیونی اور شدت پسند گروہ عالمی استکبار یعنی امریکہ کے دست ساختہ ہیں۔
انہوں نے ایک اور مشترک نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عدم توجہ بہ عقل، شرعیت، انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرا نکتہ اشتراک یہ ہے کہ دونوں گروہ اسلام میں اختلاف ایجاد کرنے کے درپے ہیں۔ جن کا راہ حل صرف زبان اور طاقت کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا دشمن کے ناپاک عزائم سے بچنے کیلئے دنیائے اسلام کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اختلافات کو دور اور آپس میں ہمدلی اور اتحاد کے ساتھ رہنا چاہئے۔
مشہد کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام باقر فرزانہ نے قرآن کریم کو بہترین رہنما قرار دیا اور کہا ہم سب کو ہدایت کی ضرورت ہے اور ہماری رہنمائی کرنے والا قرآن ہے، انسان قرآن کا محتاج ہے قرآن کی تلاوت کریں اس میں تدبر اور تفکر کرنا چاہئے کیونکہ یہ بہترین رہنما اور ہدایت کرنے والی کتاب ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں اعمال اور فکر کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔
.......
/169